15 دسمبر، 2021، 10:22 AM

اقوام متحدہ کا ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی سیاسی اور صلح امور کی معاون نے امریکہ سے ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی سیاسی اور صلح امور کی معاون روزماری ڈیکارلو نے امریکہ سے ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روزماری ڈیکارلو نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ  ایران کے ساتھ تجارتی شعبہ میں  تعاون برقرار کریں ۔

اس نے مزید کہا: "ہم اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ تجارتی شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کریں اور موجودہ تجاویز بشمول انسٹیکس میکانزم اور انسانی نوعیت کے سامان پر سوئس تجارتی معاہدے کے مطابق عمل کریں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگئے اور اس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو نقض کرتے ہوئے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردی تھیں۔

News ID 1909153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha